میرپور ، بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

جمعہ 16 جون 2017 00:00

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے سماہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سی2شہری شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے میرپور کے سیکٹر سماہنی کی رہائشی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر2شہری قربان علی اور سلیمان خان شدید زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔(علی )

متعلقہ عنوان :