جمشید دستی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور

جمعہ 16 جون 2017 00:20

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) ایڈیشنل سیشن مظفرگڑھ جج ارشد انجم نے قتل کیس میں ایم این اے جمشیددستی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاگیا۔

(جاری ہے)

جمشید دستی تھانہ سٹی مظفرگڑھ کے 2015 ء کے مقدمہ قتل میں اعانت جرم کے نامزد ملزم ہیں‘ جمشید دستی پر قائم 3 کیسز کی اب تک مختلف عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔دریں اثناء ڈیرہ غازی خان کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے پولیس کی طرف جمشید احمد دستی کا مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جمشید دستی کے مقدمہ کی سماعت 19 جون بروز سوموار تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :