قطربحران پر واشنگٹن میں سربراہ کانفرنس کی تجویز زیرغور نہیں،امریکا

جمعہ 16 جون 2017 10:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خلیجی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے واشنگٹن میں سربراہ کانفرنس کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی بحران کے پرامن حل کا خواہاں ہے تاہم قطری بحران پر واشنگٹن کی میزبانی میں سربراہ کانفرنس کی کسی تجویز پرغور نہیں کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متعدد بیانات میں قطر کی دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسی پر کڑی تنقید کی ۔

متعلقہ عنوان :