شاہ سلمان نے اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں، رمضان کا آخری عشرہ مکہ میں گزاریں گے

جمعہ 16 جون 2017 12:38

شاہ سلمان نے اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں، رمضان کا آخری عشرہ مکہ ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے جدہ سے مکہ معظمہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ بیت اللہ کے قریب عبادت الہی میں گذاریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز بدھ کی شام جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچے۔ وہ عید الفطر تک مکہ مکرمہ ہی میں قیام کریں گے اس دوران ان کی جانب سے حرم پاک میں افطاریاں بھی دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :