افغانستان میں مزید چارہزارامریکی فوجی تعینات کرنے اعلان

ْ تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،باقاعدہ اعلان مشاورت کے بعد اگلے ہفتے کیاجائیگا،پینٹاگون

جمعہ 16 جون 2017 13:14

افغانستان میں مزید چارہزارامریکی فوجی تعینات کرنے اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بتایاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان میں چار ہزار کے قریب مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس نے کہاکہ ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان فوجیوں کی تعیناتی سے افغانستان میں سلامتی کی خراب صورت حال میں بہتری کا امکان پیدا ہو گا۔ اس مناسبت سے حتمی اعلان اگلے ہفتے کے دوران امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس کی جانب سے کیا جائے گا۔ ان فوجیوں کی ذمہ داریوں میں افغان فوجیوں کی تربیت اور عسکری معاملات اور آپریشنز کے دوران مشاورت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :