افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، پینٹاگون

جمعہ 16 جون 2017 13:24

افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے چند ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان میں 4 ہزار کے قریب مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس سے جب نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے رابطہ کیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان فوجیوں کی تعیناتی سے افغانستان میں سلامتی کی خراب صورت حال میں بہتری کا امکان پیدا ہو گا۔ اس مناسبت سے حتمی اعلان اگلے ہفتے کے دوران امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس کی جانب سے کیا جائے گا۔ ان فوجیوں کی ذمہ داریوں میں افغان فوجیوں کی تربیت اور عسکری معاملات اور آپریشنز کے دوران مشاورت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :