جمشید دستی پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا سمقدمہ درج

جمعہ 16 جون 2017 15:08

جمشید دستی پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا سمقدمہ درج
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر ناجائز اسلحہ رکھنے پر تھانہ چوک سرور شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمشید دستی پر مقدمہ جی تھری گن پر زائد المیعاد پرمٹ ہونے پر درج کیا گیا جبکہ ان سے 15 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق جی تھری گن کا پرمٹ 30 دسمبر 2014 کو جاری ہوا تھا اور 29 دسمبر 2015 کو ختم ہو گیا تھا تاہم ابھی تک ری نیو نہ کروانے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے واضح رہے کہ جمشید دستی پر اس سے پہلے چار مقدمات ہیں جن میں سے ان کی تین میں ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :