چین پاکستان کا قریبی اور پراعتماد دوست، سی پیک سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ، سرتاج عزیز

چین دنیا کی دوسری بڑی طاقت ہے بیلٹ روڈ منصوبے سے دونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہو گی ۔مشیر خارجہ کا پاک چین سٹڈی سنٹر کی افتتا حی تقریب سے خطا ب

جمعہ 16 جون 2017 15:15

چین پاکستان کا قریبی اور پراعتماد دوست، سی پیک سے یہ تعلق مزید مضبوط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قریبی اور پراعتماد دوست ہے سی پیک کے باعث گزشتہ چار برسوں سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ہے سی پیک روڈ منصوبہ خطے کے لوگوں کو مزید جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ جمعہ کے روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے انسٹیٹوٹ آف سٹرٹیجک میں پاک چین سٹڈی سنٹر کا افتتاح کیا ۔

جس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ سٹڈی سنٹر سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو تحقیق کی سہولت میسر آئے گی جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان مثبت پش رفت ہے ۔ دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں سٹڈی سنٹر سنگ میل ثابت ہو گا ۔ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کا ہمیشہ پراعتماد دوست رہا ہے اس کے علاوہ سی پیک معاہدے میں بھی گزشتہ چار برسوں سے یہ رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے ۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی طاقت ہے بیلٹ روڈ منصوبے سے دونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہو گی ۔اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سٹڈی سنٹر کا بالکل درست وقت پر افتتاح ہوا ہے اس سے دونوں ملکوں کی عوام مزید قریب آئے گی۔دونوں ملکوں کے عوام ترقی اور پالیسیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ آخر پاک چین دوستی کا مستقبل کتنا روشن ہے اور اس ضمن میں چین بھی ترقی کے مواقعہ کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین کی ترقی کے تین راہنما اصول ہیں ۔ جن میں مضبوط قیادت ‘ پرامن ترقی اور عوام کی لگن شامل ہیں ۔انہی خوبیوں کی بدولت چین میں ترقی ممکن ہوئی ۔