زلزلوں سے متعلق مظاہر کو سمجھنے کیلئے چین ،اٹلی برقناطیسی نگراں مصنوعی سیارہ اگست میں لانچ کریگا

جمعہ 16 جون 2017 15:41

زلزلوں سے متعلق مظاہر کو سمجھنے کیلئے چین ،اٹلی برقناطیسی نگراں مصنوعی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) چین نے خلائی سائنس کی ترقی کے لیے مزید تجربات جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی سائنس کی ترقی کے لیے 2021 سے قبل مزید چار خلائی تحقیقی تجربا ت کریں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی قومی دفاع کے لیے سائنسی ، تیکنیکی اور صنعتی ریاستی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ چین خلائی سائنس کی ترقی کے لیے 2021 سے قبل مزید چار خلائی تحقیقی تجربات کو عمل میں لائے گا۔

زلزلوں سے متعلق مظاہر کو سمجھنے کے لیے چائنا ۔

(جاری ہے)

اٹلی برقناطیسی نگراں تجرباتی مصنوعی سیارہ رواں برس اگست میں لانچ کر دیا جائے گا۔ چین ۔فرانس سمندری سائنس مصنوعی سیارہ 2018 میں لانچ کیا جائے گا جو سمندری لہروں کے حوالے سے پیشن گوئی سمیت قدرتی آ فات سے نمٹنے اور روک تھام کے نظام کو مضبوط کرے گا۔ اسی طرح چین اور فرانس کا مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک فلکیاتی مصنوعی سیارہ 2021 میں لانچ کیا جائے گا جو گیما لہروں کو سمجھنے اور کائنات کے وجود سے متعلق حقائق سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ چین 2020 میں مریخ پر تحقیق کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :