دوسراآل لیاری حاجی اسماعیل و محمد ندیم یادگاری ڈی گول نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2017

ارمان اسپورٹس فٹ بال کلب نے انس اسپورٹس فٹ بال کلب کو 2-0سے زیر کردیا

جمعہ 16 جون 2017 15:49

دوسراآل لیاری حاجی اسماعیل و محمد ندیم یادگاری ڈی گول نائٹ فٹ بال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) محراب خان عیسیٰ خان روڈ نوالین پر ROY-63کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے دوسراآل لیاری حاجی اسماعیل و محمد ندیم یادگاری ڈی گول نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2017؁ء میں کھیلے گئے اہم میچ میں لیاری کے نوجوانوں پر مشتمل مضبوط ٹیم ارمان اسپورٹس فٹ بال کلب نے مد مقابل انس اسپورٹس فٹ بال کلب کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم ارمان اسپورٹس کی جانب سے عمران اور یاسر نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق یوسی 15کے ناظم داد رحیم کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر داد رحیم نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ایونٹ کے انعقاد سے صحت مند سرگرمیوںکو فروغ اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے ساتھ قیام امن کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :