پاک فضائیہ کے 19 سالہ کیڈٹ ایئر فورس میں تربیت کے لئے امریکہ روانہ ،

انہیں امریکہ کی ایئرفورس اکیڈمی میں چار سالہ تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے

جمعہ 16 جون 2017 15:58

پاک فضائیہ کے 19 سالہ کیڈٹ ایئر فورس میں تربیت کے لئے امریکہ روانہ ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) پاک فضائیہ کے 19 سالہ کیڈٹ محمد شاہ رخ خان یو ایس ایئر فورس اکیڈمی میں تربیت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے۔ انہیں امریکہ کی ایئرفورس اکیڈمی میں چار سالہ علمی و عسکری تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ شاہ رخ نے امریکہ روانگی سے قبل کہا کہ وہ دنیا اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سے سیکھنے کا موقع ملنے پر بے حد خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی ایئرفورس اکیڈمی میں انجینئرنگ پڑھنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کے نقطہ نظر سے یہ میرے لئے عسکری مہارتوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کا ایک موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں بہت کچھ سیکھا ہے اور امریکی ایئرفورس اکیڈمی سے انہیں مزید نئی اور مختلف چیزیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

شاہ رخ ان بارہ طلبہ میں سے ایک تھے جنہیں پاک فوج نے سروس اکیڈمی فارن اسٹوڈنٹ پروگرام میں شرکت کے مقابلے کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

فروری میں شاہ رخ اور دیگر کیڈٹس نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ میں امیدواروں کی جسمانی اہلیت کے جائزے اور انٹرویوز کے مراحل مکمل کئے۔ جسمانی اہلیت کا معیار طاقت، پھرتی، تیزی اور بقاء کی جدوجہد کاایک امتحان ہوتاہے۔اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ میں مئی میں بریگیڈیئر جنرل کینتھ ایکمین نے شاہ رخ کو مبارکباد اور امریکہ کے بارے میں اٴْنہیں کتابیں پیش کیں اسکے علاوہ کولوراڈو میں یو ایس اے ایف اکیڈمی میں جانے سے متعلق مفید مشورے بھی دیئے۔اس وقت پاکستان کا ایک طالبعلم یونائیٹڈ اسٹیٹس نیول اکیڈمی میں، تین یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی میں اور چار یونائیٹڈ اسٹیٹس ملٹری اکیڈمی میں زیر ِتعلیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :