چین کا عروج خطے میںپر امن خوشحالی کا ماحول پیدا کر رہا ہے ,,ہم اقتصادی رابطوں کے اس سنگم پر واقع ہیں۔چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست ہے،اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے،پاک چائنا سٹڈی سینٹر کے قیام سے دو طرفہ تعلقات اور رابطوں کو مزید فروغ ملے گا
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا پاک چائنا سٹڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 16 جون 2017 17:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینکس تحقیقی منصوبوں اور دانشوارانہ تبادلوں کے عصبی مراکز ہیں۔
سرتاج عزیز نے آئی ایس ایس آئی کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے مابین رابطوں اور تعلیمی تبادلوں میں اضافے کیلئے پاکستان میں تھنک ٹینکس کو چینی ہم منصبوں کیساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہ پاک چائنا سٹڈی سینٹر کا قیام انتہائی بروقت ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک میگا پراجیکٹ سے خطے کے عوام کے درمیان رابطوں میں بہتری آئیگی۔انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے ،دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر کے مزید ترقی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹڈی سینٹر کے قیام سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کی پالیسیوں کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ استقامت اور سخت محنت کے زریعے چین کا دنیا کی دوسری بڑی معیشت بننا مثالی ہے ،یہ کامیابی چینی کمیو نسٹ پارٹی کی قیادت،چینی عوام کی سخت محنت اور دیگر اقوام کی خودمختاری کے احترام کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایس آئی ہمیشہ چائنا سٹڈیز اور پاک چین تعلقات کو اہمیت دیتا رہا ہے انہوں نے ادارے کے موجودہ اور سابقہ سربراہان کی کاوششوں کو سراہا۔انہوں نے اس سلسلے میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔قبل ازیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے چینی سفیر اور دی آئی ایس ایس آئی کے ہمراہ پاک چین سٹڈی سینٹر کا افتتاح کیا۔بعد ازاں مشیر خارجہ اور چینی سفیر سینٹر کا دورہکیا اور ڈائریکٹر اور ریسرچرز سے ملاقات کی۔قبل ازیں چیئر میں آئی ایس ایس آئی خالد محمود نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ چائنا پاکستان سٹڈی سینٹر کا قیام دونوں ملکوں کی سدا بہار دوستی کی علامت ہے۔انہوں سی پی ایس سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد رشید ، ارکان اور ریسرچ فیلوز کا تعارف کرایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.