سرینگر، بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

جمعہ 16 جون 2017 18:24

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی وجہ کشمیری نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی صورتحال ہے کشمیری نوجوان نصیر احمد بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ میں زخمی ہوا تھا جسکے بعد اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نصیر احمد کی موت واقع ہوگئی جبکہ بھارتی حکام نے اپنے ظالمانہ عمل کو چھپانے کیلئے معصوم کشمیری نوجوان کی گولیوں سے چھنی لاش کی تصاویر وائرل ہوجانے کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس معطل کردیں اُدھر وادی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ریزوفورس کے اضافے دستے تعینات کردئیے گئے ہیں(صدام)