بلاول بھٹو زرداری کا مرحوم فوزیہ وہاب اور منور سہروردی کو خراج عقیدت

پارٹی سے وفادار رہنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، چیئرمین پی پی

جمعہ 16 جون 2017 18:27

بلاول بھٹو زرداری کا مرحوم فوزیہ وہاب اور منور سہروردی کو خراج عقیدت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم فوزیہ وہاب اور منور سہروردی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مرحوم اور شہید رہنماؤں کی قربانیوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے نہ صرف جمہوریت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں بلکہ ساری زندگی پارٹی کے وفادار رہے اور زبردست قربانیاں دیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جیالے ان عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کریں اور ان کی قربانیوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں تاکہ قومی مقاصد حاصل ہوں۔(ولی)