Live Updates

کہا جارہا ہے فیصلہ ٹھیک نہ آیا توقوم نہیں مانے گی‘عدالت کا فیصلہ آپ کیسے مانیں گے‘ہم آپ سے منوائیں گے، جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جارہا ہم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ،تمام سرکاری ادارے جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں‘گزشتہ روز تماشا دیکھا جیسے نیلسن منڈیلا نے کوئی کارنامہ کیا ہو،نواز شریف ایسے ہاتھ ہلا رہے تھے جیسے پیش ہوکر احسان کیا ہو،نواز شریف پر منی لانڈنگ کا الزام ہے،نوازشریف اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں قطری کا خط فراڈ نہیں ‘خواجہ آصف اور کرمانی کا خواتین سے متعلق بیان شرمناک ہے‘اس پر ایکشن لینا چاہیے ،پیپلز پارٹی کے پی ٹی آئی میں آنے والے رہنمائوں پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں ‘زرداری کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدروڑائچ کی پارٹی میں شمولیت پر پریس کانفرنس

جمعہ 16 جون 2017 19:36

کہا جارہا ہے فیصلہ ٹھیک نہ آیا توقوم نہیں مانے گی‘عدالت کا فیصلہ آپ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تماشا دیکھا جیسے نیلسن منڈیلا نے کوئی کارنامہ کیا ہو،نواز شریف ایسے ہاتھ ہلا رہے تھے جیسے پیش ہوکر احسان کیا ہو،نواز شریف پر منی لانڈنگ کا الزام ہے کہا جارہا ہے فیصلہ ٹھیک نہ آیا توقوم نہیں مانے گی‘عدالت کا فیصلہ آپ کیسے مانیں گے‘ہم آپ سے منوائیں گے، جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جارہا ہم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ،تمام سرکاری ادارے جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں‘میاںصاحب اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں قطری کا خط فراڈ نہیں ‘خواجہ آصف کرمانی کا خواتین سے متعلق بیان شرمناک ہے‘اس پر ایکشن لینا چاہیے ،پیپلز پارٹی کے جو لوگ پی ٹی آئی میں آئے ہیں ان پرکرپش کا کوئی چارج نہیں ‘زرداری صاحب کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدروڑائچ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں اکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا کرپشن ہے۔نواز شریف نے غلط بیانی کی کہ ان پر کرپشن کا الزام نہیں ۔نوا زشریف پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ملک مقروض ہے ۔ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سوا سال سے یہ پوچھا جارہاہے۔

کہ اپ کی پراپرٹیز باہر ہیں تو بتائیں۔قطری نے بھی جھوٹ بولا۔سچ ہوتا بیک ٹرانزیکشن دیتا۔کوشش کی جارہی ہے کہ نواز شریف پھر سے بچ جائیں۔ان کا احتساب پہلی بار ہورہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھائیاں بانٹی گئیں۔ اج اس پر تنقید ہورہی ہے۔رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں۔کہ فیصلہ ٹھیک نہ آیا تو قوم نہیں مانے گی۔ووٹ لے کر منتخب ہونے سے کیا اپ کو کرپشن اک لائسنس مل جاتا ہے۔

عدالت کا فیصلہ آپ کیسے نہیں مانے گئیں۔ فیصلہ ہم آپ سے منوائیں گے۔ انھوںنے کہا مغرب اور امریکہ میں جو حکمران کرپشن نپر نکالے گئے۔وہ بھی منیڈیٹ لیکر آئے تھے۔قوم ترس رہی ہے کہ کسی ڈاکو کا احتساب ہو۔میاں اپنے بچوں کے سرپر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں قطری کا خط فراڈ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹٰیں پیدا کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ نوا ز شریف سے استعفا لے۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں تقریر کی جس میں قطری کا ذکر ہی نہیں تھا۔نواز شریف سپریم کورٹ گئے تو وہاں بیان میں قطری خط لے آئے۔تحریک انصاف 2018کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ سب کو معلوم ہے انھوں نے لندن کے فلیٹ 90کے دہائی میں خریدے قطری سے کہتا ہوں کے صرف اپنی بینک ٹرانزیکشن دکھادیں ۔ادارے مضبوط ہوں تو کرپٹ حکمران کچھ نہیں کرسکتا۔

نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی فیکٹریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔انھوںنے کہا کہ خواجہ آصف کا خواتین سے متعلق بیان شرمناک ہے۔ایک وزیر ایسا بیان دیتا ہے۔اس پر ایکشن لینا چاہیے۔تصویر میںجو شکل تھی سب کو پتہ ہے۔انھوں نے ہارنا ہے ۔ایک ٹیم نے جیتنا ہے۔دوسری کو ہارنا ہے۔ اتوار کو بھارت کی ٹیم کی ایسی شکل ہوگی جیسی ان کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ پی ٹی آئی میں آئے ہیں ۔ان پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں ۔خیبر پختونخوا میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل ہے تو بتائیں۔زرداری صاحب کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے ۔عمران خان نے کہاکہ نئے پاکستان کی بنیاد اس وقت رکھی گئی جب وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔کل تماشا دیکھا جیسے نیلسن منڈیلا نے کوئی کارنامہ کیا ہو۔نواز شریف ایسے ہاتھ ہلا رہے تھے ۔جیسے پیش ہوکر احسان کیا ہو۔ہم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔( خ ف)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات