آپریشن ردالفسادکے ذریعے دہشتگردی کوجڑسے اکھاڑپھینکیں گے۔آرمی چیف

دہشتگردوں کاکوئی مذہب یانسل نہیں،اپنی ذمہ داریوں سےآنکھیں چراکراوردوسروں پرالزام تراشی سے دہشتگردی کوشکست نہیں دی جاسکتی،بڑےخطرے سے نمٹنےکیلئےقومی حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے،پاک فوج ملکی دفاع اورتحفظ کیلئے پرعزم ہے۔جنرل قمرجاویدباجوہ کااین ڈی یومیں نیشنل سکیورٹی اینڈوارکے شرکاء سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 جون 2017 18:29

آپریشن ردالفسادکے ذریعے دہشتگردی کوجڑسے اکھاڑپھینکیں گے۔آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16جون2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردیا جائیگا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب ،فرقہ یانسل نہیں ہوتی، اپنی ذمہ داریوں سے نظریں چراکردہشتگردی کوشکست نہیں دی جاسکتی،بڑے خطرے سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج این ڈی یومیں نیشنل سکیورٹی اینڈوارکے شرکاء سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے شرکاء کوملک کودرپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزسے آگاہ کیا۔این ڈی یوکے صدرنے آرمی چیف کااستقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی رسپانس ضروری ہوتاہے۔

(جاری ہے)

فوج بھرپورجواب کیلئے ریاست کے تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔پاک فوج ملکی دفاع اور تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے نظریں چراکردہشتگردی کوشکست نہیں دی جاسکتی۔دہشتگردی کاخاتمہ دوسروں پرالزام تراشی کرنے سے بھی نہیں ہوگا۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کاکوئی مذہب ،فرقہ یانسل نہیں ہوتی۔پاکستان نے بلاامتیازاور بلاتفریق اس عفریت کے خلاف جنگ لڑی ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے شمارقربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :