جہانگیرہ میں جواں سال لڑکی نے مبینہ طو ر پر خود کشی کرلی

جمعہ 16 جون 2017 21:09

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) جہانگیرہ کے علاقے خاروئی میں جواں سال لڑکی نے مبینہ طو ر پر خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں پشاور ایل ار ایچ ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں وہ موت اور حیات کی کشمکش میںہے اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واجد ضمیر ولد سید ضمیر ساکن خاورئی نے اکوڑہ خٹک پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران اس کی چچا زاد بہن سترہ سالہ صبا دختر راج ضمیر اپنے کمرے میں موجود تھی کہ اس کے کمرے سے فائر نگ کی آواز آئی جب ہم کمرے میں گئے تو وہ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی جس کوفوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ اور بعدازاں ایل ار ایچ ہسپتال پشاو رمنتقل کردیا۔

جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا تاہم پولیس کا کہنا ہے اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے ائیں گے۔

متعلقہ عنوان :