اسلام آباد،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش ہے، سیف اللہ خالد

آزادی کے لئے کشمیریوں کی تین نسلیں قربان ہو چکی ہیں، آٹھ لاکھ قابض فوج سنگ بازوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے،جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما کا جمعةالمبارک کے اجتماعسے خطاب

جمعہ 16 جون 2017 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس کا نوٹس لے اور حکومت پاکستان سے یہ سنگین مسئلہ پوری دنیا میںاٹھانے کا مطالبہ کیا ہے آزادی کے لئے کشمیریوں کی تین نسلیں قربان ہو چکی ہیں آٹھ لاکھ قابض فوج سنگ بازوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے۔

حافظ سعید کی نظر بندی سے کشمیر کی حمایت سے نہیں رک سکتے ، نظربندیاں ہمارے کاموں کو نہیں روک سکتیں، پاکستان جیسی نعمت رمضان المبارک میں ہی اللہ نے عطا کی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء مسجد آئی ایٹ مرکز میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعةالمبارک سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرد وخواتین کی بڑی تعداد میں نماز جمعہ ادا کی دوران خطبہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گی خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خالد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا ازلی و ابدی دشمن ہے جس نے شروع دن سے پاکستان کا وجود ہی قبول نہیں کیاپاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کلبھوشن جیسے جاسوس بھیجنا ،تحزیب کاری کروانا اور فرقہ واریت پھیلاکر دہشت گردانہ کاروائیاں کروانا بھارت کا وطیرہ ہے بھارت ایک ہندو ریاست ہے جہاں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں غیر محفوذ ہیںپاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے ہے ہمیں اس نعمت پر اللہ کا شکرادا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 70سال سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے خواتین کی عزتیں لٹ رہی ہیں نوجوانوں پر تشدد کیا جا رہا ہے اپنا بنیادی حق آزادی مانگنے والوں کو پابند سلاسل کردیا گیا ہے پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے آنکھوں کی بینائی کھو دینے والی بچے عالمی اداروں کی توجہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری مسلمان مدد کے لئے پکار رہے ہیں رمضان کا پیغام ہے کے مظلوم اورمجبور لوگوں کی مدد کی جائیحافظ سیف اللہ خالدنے کہا کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے بدترین مظالم سے ثابت ہو گیا کہ انڈیا کے پاس سوائے ظلم و تشدد کے اور کوئی چیز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعہ غیور کشمیریوں کو غلام بنا کر رکھنے کیلئے تمام تر حربے استعمال کئے۔ ان کی عزتوں، جان ومال اور املاک پر حملے کئے گئے لیکن ان بدترین مظالم اور دہشت گردی کے باوجود بھارت کشمیریوں کا جزبہ حریتکم نہیں کر سکا انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة نے سال2017کو کشمیر کے نام کیا اور ملک بھر میں کشمیر کے حوالہ سے مہم کا آغاز کیا تو حکمرانوں نے بھارتی دبائو میںا ٓکر امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کو نظربند کر دیا انڈیا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور اس کے مذموم ایجنڈوں کی تکمیل کی راہ میںجماعةالدعوة سب سے بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جماعة الدعوة کشمیریوں کی مدد و حمایت جاری رکھے گی