پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے تیار ہے،آرمی چیف

دہشتگردوں کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہوتا، پاکستان بلا تفریق اور بلا امتیاز اس عفریت کے خلاف جنگ لڑی اور بہت سی جانی قربانیاں پیش کی خطے کے چند ممالک الزام تراشیو کا سہارا لے رہے ہیں الزام تراشیوں سے دہشتگردی کو شکست نہیں دی جا سکتی، این ڈی یو اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا ء سے خطاب

جمعہ 16 جون 2017 22:15

پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے تیار ہے،آرمی چیف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے تیار ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہوتا، پاکستان بلا تفریق اور بلا امتیاز اس عفریت کے خلاف جنگ لڑی اور بہت سی جانی قربانیاں پیش کی، خطے کے چند ممالک الزام تراشیو کا سہارا لے رہے ہیں الزام تراشیوں سے دہشتگردی کو شکست نہیں دی جا سکتی، جمعہ کے روز آرمی چیف کا این ڈی یو اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ملک کو درپیش داخلی و بیرونی چیلنجز سے آگاہ کیا، دہشتگردی کے بڑے خطرے سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے پاک فوج دہشتگردوں کو بھرپور جواب دینے کیلئے ریاست کے تمام اداروں سے رابطہ میں ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہوتی، پاکستان دہشتگردوں کے خطرے سے بلا تفریق اور بلا امتیاز اس عفریت کے خلاف جنگ لڑی ہے، پاکستان آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گا، اپنی ذمہ داریوں سے نظریں چراکر دہشتگردی کو شکست نہیں دی جا سکتی، پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے،آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت سی جانی قربانیاں پیش کی ہیں مگر خطے کے چند ممالک الزام تراشیوں کا سہارا لے رہے ہیں، دہشتگردی کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے شکست نہیں دی جا سکتی۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :