امیر اور غریب کے بچوں کو یکساں حقوق اورمساوی مواقع ملنے تک پاکستان آگے نہیں بڑھے گا،راجہ شوکت عزیز بھٹی

جمعہ 16 جون 2017 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ معاشی و سماجی عدم مساوات نے دوریاں پیدا کی ہیں ۔معاشی و سماجی تفاوت پاکستان کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ امیر اور غریب کے بچوں کو یکساں حقوق اورمساوی مواقع ملنے تک پاکستان آگے نہیں بڑھے گا۔ سب کوآگے بڑھنے کے یکساں حقوق اوربرابر کے مواقع ملنا ضروری ہیں ۔

امیر اورغریب کے بچوں کے درمیان عدم مساوات کی خلیج کو توڑنا ہوگا۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے آپ کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔آپ محنت ،عزم اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں اورملک و قوم کی خدمت کریں ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نظام عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور بلدیاتی ادارے جمہوری نظام کا اہم حصہ ہیںاو راس نظام کے ذریعے عوام کو بہترین سہولتیں ملتی ہیں- بدقسمتی سے آمرانہ حکومتوں نے ان اداروں کو اپنے اپنے ادوار حکومت کوطوالت دینے کے لئے استعمال کیااورمشرف کا دور اس کی بد ترین مثال ہے جب بغیر چیک اینڈ بیلنس اور موثر مانیٹرنگ کے ان بلدیاتی اداروں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا-ہم نے مضبوط اور فعال بلدیاتی نظام دیاہے او ر بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی طو رپر مستحکم کیا ہی-اداروں کو خطیر وسائل دیکر بااختیار بنایا گیاہے اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں-پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو خطیر ترقیاتی فنڈز مہیا کئے ہیں جو کہ کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں ہوسکتے، اس کے ساتھ ساتھ ہم بلدیاتی اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیںتاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکی-پنجاب حکومت ان بلدیاتی حکومتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی جو عوام کی خدمت میںنمایاں کارکردگی دکھائیں گی اور فنڈز کا بروقت استعمال کریں گی-انہوں نے کہاکہ دیہی آبادی کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں-گزشتہ 4سالوںمیں صوبے بھر میں کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام پر 65ارب روپے خرچ کئے گئے ہیںاور یہ پاکستان کا دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا سب سے بڑا پروگرام ہے ۔

متعلقہ عنوان :