شہریارخان کی عامرسہیل کی جانب سے ٹیم پرلگائے گئے الزامات کی مذمت

پیمرا کو رسمی شکایت درج کروائیں گے کہ ٹی وی پراس طرح کا متنازع بیان نشر کرنے کی اجازت کیوں دی گئی ،ْ شہر یار خان

جمعہ 16 جون 2017 22:36

شہریارخان کی عامرسہیل کی جانب سے ٹیم پرلگائے گئے الزامات کی مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے عامر سہیل کی جانب سے ٹیم پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ گرین شرٹس نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران شاندار کھیل پیش کیا، سابق کرکٹر کی جانب سے لگائے گئے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں جن کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

پوری قوم سرفراز احمد اور ٹیم کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا کو اس حوالے سے رسمی شکایت بھی درج کروائیں گے کہ ٹی وی پراس طرح کا متنازع بیان نشر کرنے کی اجازت کیوں دی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ ایک بار پھر روایتی حریف سے ہونا ہے۔ سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد عامر سہیل نے ٹی وی پروگرام میں سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ نے کوئی کمال نہیں کیا بلکہ یہ میچ آپ کو جتوائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :