بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے انٹر پول ہیڈ آفس کا برطانوی انٹرپول سے رابطہ

انٹر پول ہیڈ آفس فرانس نے برطانیہ سے الطاف حسین کے قیام کی قانونی حیثیت سے متعلق معلومات طلب کرلیں

جمعہ 16 جون 2017 22:48

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے انٹر پول ہیڈ آفس کا برطانوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے انٹر پول ہیڈ آفس نے برطانوی انٹرپول سے رابطہ کیا ہے ، انٹر پول ہیڈ آفس فرانس نے برطانیہ سے الطاف حسین کے قیام کی قانونی حیثیت سے متعلق معلومات طلب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین کے خلاف پاکستان میں فوجداری مقدمات ہیں اور وہ پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے ایف آئی اے کو انٹر پول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ ایف آئی اے کی درخواست پر انٹر پول ہیڈ کوارٹرز فرانس نے برطانوی انٹر پول سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ الطاف حسین کے برطانیہ میں قیام کی قانونی حیثیت سے متعلق بتائیں ۔ کیونکہ ملزم فوجداری مقدمات میں پاکستان کو مطلوب ہے ۔ … (م د+ آچ)