پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف سیاسی اتحاد بنانے پر تبادلہ خیال

پانامہ لیکس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،حکومت مخالف سیاسی اتحاد بنانے کیلئے ہم خیال جماعتوں سے مشاورت جاری ہے مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اے پی ایم ایل کے افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو ڈاکٹر محمد امجد کے افطار ڈ نر میں مسلم لیگ (ق)کے سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات کی شرکت

جمعہ 16 جون 2017 22:58

پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، افطار ڈنر میں پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پانامہ لیکس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،حکومت مخالف سیاسی اتحاد بنانے کیلئے ہم خیال جماعتوں سے مشاورت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ زرداری اور نوازشریف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے ،پرویز مشرف کے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطے جاری ہیں ، پرویز مشرف کا ڈاکٹر طاہر القادری اور چوہدری شجاعت حسین سے حکومت مخالف سیاسی اتحاد بنانے کے لئے رابطہ ہوا ہے، عید کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ فیصل آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ قبل ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر پرویز مشرف سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف سیاسی اتحاد بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔