چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی رمیز راجہ کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی درست ثابت

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 جون 2017 21:48

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان
اوول (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کے حوالے سے رمیز راجہ کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے ٹورنامنٹ کیلئے کمنٹیٹرز کے پینل سے سوال کیا گیا تھا کہ فائنل کن دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس پینل میں موجود صرف رمیز راجہ وہ واحد شخص تھے جنہوں نے پاک بھارت فائنل کی پیشن گوئی کی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر تمام کمنٹیٹرز نے دوسری ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کی پیشن گوئی کی تھی جو غلط ثابت ہوئی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی رمیز راجہ کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور اتوار 18 جون کو پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔ اس حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے  فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی اس لیے کی تھی تاکہ قومی ٹیم کو ان کی اس پیشن گوئی سے حوصلہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :