حسن علی بظاہر مکمل فٹ نہیں لگ رہے، تاہم انہوں نے تاحال ٹیم مینیجمنٹ کو اس حوالے سے مطلع نہیں کیا: رمیز راجہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 جون 2017 23:42

حسن علی بظاہر مکمل فٹ نہیں لگ رہے، تاہم انہوں نے تاحال ٹیم مینیجمنٹ ..
اوول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون 2017ء) رمیز راجہ نے بتایا ہے کہ حسن علی بظاہر مکمل فٹ نہیں لگ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار 18 جون کو اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے حسن علی سے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کی سب سے زیادہ توقعات رکھی جا رہی ہیں۔ حسن علی اب تک 10 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حسن علی کی جانب سے پاکستان کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹرز رمیز راجہ نے تشویش ناک انکشاف کیا ہے۔ رمیز راجہ نے بتایا ہے کہ حسن علی بظاہر مکمل فٹ نہیں لگ رہے۔ تاہم انہوں نے تاحال ٹیم مینیجمنٹ کو اس حوالے سے مطلع نہیں کیا۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ حسن علی بھارت کیخلاف فائنل میچ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔ ورنہ یہ پاکستان کیلئے بری خبر ہوگی کیونکہ محمد عامر پہلے ہی زخمی ہونے کے باعث سیمی فائنل نہیں کھیل پائے تھے اور فائنل میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔

متعلقہ عنوان :