کینیڈا میں ڈرائیونگ کا شوقین ریچھ

ہفتہ 17 جون 2017 13:41

کینیڈا میں ڈرائیونگ کا شوقین ریچھ
اوٹاوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) کینیڈا میں ڈرائیونگ کے شوقین ریچھ نے وین کا دروازہ کھولا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کو خوب ہارن بجائے۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں دلچسپ منظر اس وقت پیش آیا جب ایک ریچھ جنگل سے نکل آیا اور سڑک کنارے پارک وین کا نہ صرف دروازہ کھولا بلکہ کسی ماہر ڈرائیور کی طرح ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہوکر ہارن بجانے کا شوق بھی خوب پورا کیا۔جنگل سے نکل کر انسانوں کا انداز اپنانے والے ریچھ کے اس انداز پر وہاں موجود افراد بے حد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کر لئے، جسے سوشل میڈیا پر بھی سینکڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :