آئی ایم ایف نے حکومتی دعووں کا مسترد کر دیا

پاکستان کے معاشی عدم استحکام کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 جون 2017 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون 2017ء) :انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومتی دعووں کو مسترد کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی عدم استحکام کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین تین سالہ معاہدے کے اختتام پر آئی ایم ایف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کو سست کر دیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں جو اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا تھا اس پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کا خسارہ زیادہ رہے گا جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی آئے گی۔ زر مبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے پاکستان کو اپنے برآمدات اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہو گا۔ آئی ایم ایف نے مشورہ دیا کہ معاشی استحکام کے لیے اصلاحات جاری رکھی جائیں۔ آئی ایم ایف کی اس رپورٹ کے بعد ملی معیشت مضبوط ہونے کے حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :