تھائی لینڈ میں سرکس کے مگرمچھ نے چڑیا گھرکے محافظ کا سر چبا ڈالا

ہفتہ 17 جون 2017 15:39

تھائی لینڈ میں سرکس کے مگرمچھ نے چڑیا گھرکے محافظ کا سر چبا ڈالا
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) تھائی لینڈ کے جنوبی سیاحتی جزیرہ کوہ ساموی میں قائم چڑیا گھر میں کے ایک محافظ نے سرکس کے کھیل کے طورپرایک مگر مچھ کو سہلانے کی کوشش کی تو اس نے خلاف معمول محافظ کا سر اپنے جبڑوں میں لے کر چبا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس المناک واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں محافظ کا سر مگرمچھ کے جبڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب چڑیا گھر کے محافظ نے سرکس کے مگرمچھ کے ساتھ سیاحوں کے سامنے معمول کا کھیل شروع کیا۔ چڑیا گھر کا اہلکار اس کے مگر مچھ کے سامنے جھکا اور اپنا سر مگرمچھ کے سامنے رکھا۔ اگلے ہی لمحے مگر مچھ نے اس کا سر اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا۔

(جاری ہے)

محافظ شدت تکلیف سے چیخ پکار کرتا رہا۔ قریب تھا کہ وہ اس واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا مگر مچھ نے اسے چھوڑ دیا۔

مگر مچھ کے جبڑوں میں دبائے جانے کے باعث اس کے سرمیں شدید زخم آئے اور وہ ہوش و حواس بھی کھو بیٹھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرکس کے مگرمچھ کے ساتھ کھیل تماشے سے قبل محافظ نے چڑیا گھر میں آئے افراد کو اپنا ہاتھ بھی دکھایا جو ماضی میں ایسے ہی ایک واقعے میں مگر مچھ کیحملے میں زخمی ہوگیا تھا اور اس کی ایک انگلی کٹ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :