نواز شریف کی نااہلی کے بعد حمزہ شہباز یا کیپٹن صفدر وزیر اعظم کے امید وار ہونگے،شیخ رشید

سوفیصد پر امید ہوں جے آئی ٹی کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف آئیگا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

ہفتہ 17 جون 2017 16:23

نواز شریف کی نااہلی کے بعد حمزہ شہباز یا کیپٹن صفدر وزیر اعظم کے امید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سو فیصد پرامید ہوں کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف ہو گا کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔ نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد کیپٹن ( ر) صفدر یا حمزہ شہباز کو آگے لایا جا سکتا ہے ۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ میں نواز شریف سے سوالات پوچھے جاتے تو ہمیں بھی جرح کا حق دیا جاتا ۔

(جاری ہے)

لیکن اب جے آئی ٹی میں سرکاری اہلکار نواز شریف اور شہباز شریف سے کیا پوچھتیں ہیں ہمیں اس بارے میں علم نہیں لیکن یہ شریف خاندان کے لئے بڑی رعایت ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک شریف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی میں کوئی بھی اضافی بیان یا دستاویزات جمع نہیں کروائی گئیں ہیں سو فیصد پرامید ہوں کہ شریف خاندان کے خلاف جے آئی ٹی فیصلہ دے گی کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں نواز شریف کی نااہلی کے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کیپٹن صفدر اور حمزہ شہباز شریف میں سے کسی ایک کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے آگے لایا جا سکتا ہے ۔