آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا فائنل آج کھیلا جائے گا ،سرفراز بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم

محمد عامر فٹنس ٹیسٹ میں پاس آج فائنل میں بھارت کیخلاف ایکشن میں ہونگے 60 سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ اور فٹنس نہیں دیکھی، شہریار خان میڈیاپرمنفی باتوں سے کھلاڑیوں پر پریشر پڑتا ہے، نجم سیٹھی پاکستانی ٹیم نے جس طرح سے واپسی کی ہے وہ بہت ہی شاندار رہی ہے مگر ہم جیت کیلئے پرعزم ہیں ، ویرات کوہلی

ہفتہ 17 جون 2017 16:27

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا فائنل آج کھیلا جائے گا ،سرفراز ..
اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) چمپیئنز ٹرافی کا فائنل آج کھیلا جائے گا، کپتان سرفراز احمد بہترین کارکردگی دکھا نے کے لیے پر عزم ہیں،چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں 60 سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ اور فٹنس نہیں دیکھی جبکہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میڈیاپرمنفی باتوں سے کھلاڑیوں پر پریشر پڑتا ہے۔فائنل پاک بھارت میں ہونے کی درست پیش گوئی کرنیوالے رمیز راجا نے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پریشر نہ لے ۔

معمول کے مطابق کھیلے دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے جس طرح واپسی کی ہے وہ شاندار ہے مگر ہم جیت کیلئے پرعزم ہیں ۔علاوہ ازیں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اوول کا قلعہ فتح کرنے کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اوول میں تین گھنٹے پریکٹس کے بعد پاکستانی کیمپ سے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور وہ فائنل میں بھارت کے خلاف شرکت کریں گے۔

۔کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ نے یہی پیغام دیا ہے کہ ان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہیاور بھارت سے شکست کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہییہ پہلا موقع ہوگا جب اوول میں دنیا کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔کوہلی اس ٹورنامنٹ میں اس اعزاز کا دفاع کرنے آئے ہیں جبکہ سرفراز نہ صرف خود کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کپتانی پہلی مرتبہ کر رہے ہیں بلکہ پاکستانی ٹیم بھی پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچی ہے۔

بھارتی ٹیم گروپ میچوں میں اوول میں دو میچ کھیل چکی ہے۔پاکستانی ٹیم بر منگھم اور کارڈف کے بعد پہلی باراوول میں کوئی میچ کھیلے گی۔پاکستان بھارت میچ کے لئے شائقین کرکٹ کا جوش وخروش عروج پر ہے۔میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیںجبکہ میچ کے لئے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے۔ہر کوئی اس فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہے۔جن لوگوں پاس ٹکٹ ہیں وہ منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں۔

توقع ہے کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی۔رومان رئیس کی جگہ محمد عامر ٹیم میں شامل ہوں گے۔میچ والے گرم موسم کی پیش گوئی ہے اس لئے پاکستان لیگ اسپنر شاداب خان کو ڈراپ نہیں کرے گا حالانکہ بھارتی بیٹسمین اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرمحمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور بھارت کے خلاف 18 جون کو چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بائیں ہاتھ سے بولنگ کرانے والے محمد عامر نے لندن کے تاریخی اوول کرکٹ گراونڈ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن می ںپوری رفتار اور ردھم سے بولنگ میں حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کرتے نظر آئے۔ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے جس طرح سے واپسی کی ہے وہ بہت ہی شاندار رہی ہے۔کوہلی نے کہاکہ پاکستان نے ان ٹیموں کو شکست دی جو حقیقت میں ان سے زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی تھیں۔ لیکن جس طرح انہوں نے بطور ایک ٹیم میدان میں کھیلا اس سے ان کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔