ہائی کمیشن کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

تقریب میں چیئر مین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی بھی شرکت ، فائنل میں اچھا کھیل پیش کریں گے : کپتان سرفراز احمد

ہفتہ 17 جون 2017 16:28

ہائی کمیشن کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) گوروں کے دیس میں چیمپئنز ٹرافی کا میلہ جاری ، شاہینوں نے رمضان المبارک میں ٹائٹل جیتنے کی تیاریاں مکمل کر لیں ، پاک بھارت زور کے جوڑ سے پہلے قومی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شاہینوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا ، پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا ، کپتان سرفراز احمد ، محمد عامر سمیت دیگر کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بالر حسن علی سب کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے ، کپتان سرفراز احمد نے فائنل میں بھارت کو ہرانے کیلئے سرتوڑ کوشش کا عزم ظاہر کر دیا۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا ۔