خانہ کعبہ کی پہلی تصویر1880میں مصری فوٹو گرافرمحمد صادق نے بنائی

موصوف نے تصویر اپنے سفر حجاز کے دوران بنائی اور حرمین شریفین کی زیارت کے حوالے سے چار کتابیں بھی لکھیں

ہفتہ 17 جون 2017 16:38

خانہ کعبہ کی پہلی تصویر1880میں مصری فوٹو گرافرمحمد صادق نے بنائی
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) کعبہ شریف کی قدیم تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرہ ارض پر موجود اللہ کے اس مقدس گھر کی تصاویر بنانے کا سلسلہ بہت پرانا ہے مگر پہلی بار باقاعدہ کیمرے کی آنکھ میں بیت اللہ کو سمونے کا اعزاز مصری فوٹوگرافر ’محمد صادق بیہ‘ کو حاصل ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق محمد صادق بیہ نے آج سے 138 برس پیشتر یعنی 1880ء میں بنائی۔ موصوف نے یہ تصویر اپنے سفر حجاز کے دوران بنائی اور حرمین شریفین کی زیارت کے حوالے سے چار کتابیں بھی لکھیں۔آج سے قریبا ڈیڑھ سو برس قبل لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کے غلاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو سیاہ ریشمی کپڑے سے تیار کیا گیا اور اس پرقرآنی آیات سنہری حروف میں منقش ہیں۔

متعلقہ عنوان :