پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ‘عید کے بعد پی ٹی آئی کشمیر کے تنظیمی امور مکمل کیے جائیں گے ‘ ہماری عوامی رابطہ مہم افطار ڈنر کے موقع پر جاری ہے ‘عید کے بعد ہم اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے‘موجودہ حکومت پورے آزاد کشمیر میں عوامی مسائل کوتسلسل سے نظر انداز کیے ہوئے ہے اور تمام فنڈز کی آپس میں بندر بانٹ کی جارہی ہے

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا افطار ڈنر جلسہ سے خطاب

ہفتہ 17 جون 2017 16:58

تراڑکھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے عید کے بعد عنقریب پی ٹی آئی کشمیر کے تنظیمی امور مکمل کیے جائیں گے اورہماری عوامی رابطہ مہم افطار ڈنر کے موقع پر جاری ہے عید کے بعد ہم اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

کیونکہ موجودہ حکومت پورے آزاد کشمیر میں عوامی مسائل کوتسلسل سے نظر انداز کیے ہوئے ہے اور تمام فنڈز کی آپس میں بندر بانٹ کی جارہی ہے۔لائن آف کنٹرول کے متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں۔حکومت آزاد کشمیرنے حکومت پاکستان سے وافر مقدار میں حاصل کیے گئے فنڈز کی بھی اپنے من پسند لوگوں میں بندر بانٹ کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاںجنڈالی (تراڑکھل)میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پرایک جلسہ سے بطو مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرجلسہ کی صدارت پی ٹی آئی کشمیر گلف کے صدر سردار ندیم آزاد نے کی جبکہ افطار ڈنر سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل سردار امتیاز خان ،سابق امیدوار اسمبلی سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ،سردار صابر ایڈووکیٹ،رابعہ خان،سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ آف منگ،یوتھ کے رضوان، احتشام اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے امریکہ ،یورپ اور برطانیہ کے دورے کے بعدواپس آتے ہی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا کیونکہ ہم لوگوں کو مفاد پرست ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں سب سے بڑی عوام قوت بن چکی ہے اور ہم عوام کو کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔جہاں میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے لئے کوشاں ہوں وہاں پر آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہا ہوں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر گلف کے صدر سردار ندیم آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی ڈیڑھ کروڑ کشمیر ی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر اٹھانے کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم انکی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جس طرح اب تنظیمی امور کی تکمیل کا مرحلہ آیا ہے ہم گلف کے ساتھ ساتھ تراڑکھل اور ہجیرہ میں بھی پارٹی کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :