کشمیر ہمارا اصل ایشو ہے اسے الگ رکھ کر بھارت سے دوستانہ تعلقات پروان نہیں چڑھ سکتے،مولانا عبدالعزیز علوی
ہمیں یواین کی قراردادوں کو بنیاد بنا کربین الاقوامی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنی چاہیے،امیر جماعتہ الدعوہ آزاد کشمیر
ہفتہ 17 جون 2017 17:23
(جاری ہے)
نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔
پاکستان خارجہ ڈیسک متحرک کرے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے۔سال 2017کشمیر کے نام کرنے پر حافظ محمد سعید و دیگررہنمائوں کو نظربند کیا گیا۔مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت سے کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔ پاکستان کی نوجوان نسل کو مغرب نے خصوصی ہدف بنارکھا ہے۔ تعلیمی اداروں میں مخلوط ماحول اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے معاشرے میں فحاشی و عریانی پھیلا کر نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے۔بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے مگر کسی کو کوئی پرواہ نہیں کوئی قانون نہیں جو بھارت کو دہشتگردی سے روکے ۔کشمیری اپنے دفاع کے لیے بندوق اٹھائیں تو فوری دہشتگردی کا لیبل لگادیا جاتاہے ۔پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر کے رکھ دیا گیا ہے۔آٹھ لاکھ بھارتی فوج کشمیر کے گلی کوچوں میں تعینات ہے اور مظلوم کشمیریوں کی عزتیں و حقوق کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔ شہداء کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعدسے ڈیڑھ سو سے زائد افراد شہید کر دیے گئے‘ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ پیلٹ گنوں سے زخمی ہونے والے سینکڑوں کشمیری اب تک اپنی بینائی کھوچکے ہیں۔پندرہ ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا۔کشمیری تاجروں کو اربوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی ہرممکن مددوحمایت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی یہ بے حسی ملکی سلامتی کے انتہائی نقصان دہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.