قائد اعظم نے ؒپاکستان کے الگ قومی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے قومی لباس اور زبان پر زور دیا،مہناز رفیع

ہفتہ 17 جون 2017 18:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) با نی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کے الگ قومی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے قومی لباس اور قومی زبان کو رائج کر نے پر زور دیا تھا، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم افکارقائداعظمؒ پر عمل پیرا ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارممتازسیاسی وسماجی رہنما بیگم مہناز رفیع نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے بارہویں روز طلبا و طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرابصار عبدالعلی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے،نبی کریمؐ صفائی کا خاص خیال رکھتے تھے،صاف رہنے سے انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ آخر میں طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :