خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ نے دیہی آبادی کا طرززندگی بدل کر رکھ دیا ہے، راجہ شوکت عزیز بھٹی

ہفتہ 17 جون 2017 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ نے دیہی آبادی کا طرززندگی بدل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام‘‘ کا براہ راست فائدہ کسانوں اور دیہات میں بسنے والے افراد کو ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر اب تک 67 ارب روپے سی6 ہزار 698 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ مالی سال دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 17 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جس سی1400 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتار ،معیار اور شفافیت کے ساتھ تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے اور اسی پالیسی کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر کے اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کی دیکھ بھال اورحفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :