اسد عمر نے عابد شیر علی کا بیان زبردست مذاق قرار دیدیا

کرپٹ اور قانون توڑنیوالوں کو پکڑنا اس حکومت کا کام ہے جس کا عابد شیر علی حصہ ہیں ،ْ گفتگو

ہفتہ 17 جون 2017 21:46

اسد عمر نے عابد شیر علی کا بیان زبردست مذاق قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) تحریک انصاف کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے عابد شیر علی کے بیان کو زبردست مذاق قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت عابد شیر علی کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر مملکت کرپٹ اور قانون شکن عناصر کے احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے طنزً کہا کہ او بھائی جان ،تسی وزیر او،ازراہ کرم کوئی انہیں یاد دلائے کہ یہ حکومت میں ہیں اپوزیشن میں نہیں۔اسد عمر نے کہا کہ کرپٹ اور قانون توڑنیوالوں کو پکڑنا اس حکومت کا کام ہے جس کا عابد شیر علی حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :