وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے‘ معین خان وٹو

ہفتہ 17 جون 2017 22:46

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹونے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے تفتیش کے لئے پیش ہوکر ثابت کردیاہے کہ وہ آئین اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بناناچاہتے ہیں‘ دنیا میں آج وہ قومیں ہی سرفراز ہیں جنہوں نے قانون اور آئین کی طاقت کوتسلیم کیااور پھر قانون اور آئین کو بھی جدید ضروریات کے تقاضوں میں ڈھالا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چئیر مین یونین کونسل میاں فخر حیات وٹو بھی موجود تھے ۔ میاں معین خان وٹونے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ آئین اور قانون کی بالادستی پر پورا یقین رکھتے ہیں اور منتخب وزیر اعظم محمد نواز شریف اور منتخب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر نئی تاریخ رقم کردی ہے اور آنے والے عام انتخابات میں بھی جیت مسلم لیگ (ن) کی ہی ہو گی ۔