اسلام آ باد پولیس کے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون ریٹائر ہوگئے

ہفتہ 17 جون 2017 22:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) اسلام آ باد پولیس کے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون ریٹائر ہوگئے ۔ گزشتہ روز پولیس لا ئن ہیڈ کوارٹر میں ان کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںمہمان خصوصی انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد خا لد خٹک تھے ،جس میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کے علاوہ اے آئی جی سپیشل برانچ کیپٹن (ر)محمد الیاس ، ایس ایس پی لا جسٹک محمد بن اشرف کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

آئی جی اسلام آ باد کی طر ف سے بشیر احمد نو ن کو اعزازی شیلڈ دی گئی ۔ آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ ڈی ایس پی بشیر احمد نون کی خدمات اسلام آ باد پولیس میں ہمیشہ یا د رکھی جا ئیں گی۔ انہو ں نے اپنی 36سالہ سر وس میں بہت سے اہم کا ر نا مے سرانجا م دئیے اور اسلام آ باد پولیس کا نام روشن کیا، بشیر نو ن سنگین نو عیت کے جر ائم کو ٹر یس کر نے اور کر یمنلز کو پکڑ نے میں بہتر ین اور تجر بہ کا ر افسران میں شما ر ہو تے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر آئی جی اسلا م آ باد نے بشیر احمد نو ن کی خدما ت پر ان کو زبردست خر اج تحسین پیش کیا۔ اسلام آ باد پولیس بشیر نو ن کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھے گی۔ انہو ں نے کہا کہ افسران با لا کی طر ف سے بشیر احمد نو ن کو جو بھی ٹا سک سو نپا انہو ں نے اس کو پو ر ا کیا‘ سینکڑ وں مقدما ت میں کر یمنلز کو ٹر یس کرکے کر وڑوں روپے کی بر آمد گیا ں کیں اور ان کے اصل ما لکان کو لو ٹا ئیں جس کی وجہ سے اسلام آ باد پولیس کا امیج عوام میں بہت بہتر ہو ا۔ آ خر میں انہو ں نے بشیر احمد نو ن کے نیک تمنا ئوں اور خو اہشات کاا ظہا رکیا اور کہا کہ وہ اب بھی اسلام آ باد پویس کا حصہ ہیں اور جب اور جہا ں بھی ان کی خدما ت کی ضر ورت پڑ ی ان سے مدد لی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :