محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ریلیاں نکالنے ، جلسہ وغیرہ پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 17 جون 2017 22:49

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعات منعقد کرنے ، ریلیاں نکالنے ، جلسہ و جلوس منعقد کرنے وغیرہ پر پابندی عائد کردی ہے پابندی کا یہ حکم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت جاری کیا گیا ہے جو ساٹھ دنوں تک موثر رہے گا تاہم متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے چاردیواری کے اندر ہونے والے اجتماعات پر ان حکم کا نفاذ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :