ہرمشکل وقت میںاپنے جان کی پرواہ کئے بغیرعوام کے مابین رہاہوں ‘ رانیال شاتوت پل اپنے ذاتی فنڈزسے تعمیر کروںگا‘ آئندہ سال جون تک بجلی بحران پرقابو پالیاجائیگا‘علاقے کیلئے 2017-18کے وفاقی بجٹ میں8ارب روپے مختص کئے گئے ہیں‘ امیر مقام کی رانیال شاتوت پل حادثے میںجاںبحق افرادکے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 17 جون 2017 22:51

ہرمشکل وقت میںاپنے جان کی پرواہ کئے بغیرعوام کے مابین رہاہوں ‘ رانیال ..
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ ہرمشکل وقت میںاپنے جان کی پرواہ کئے بغیرخواہ وہ قدرتی آفات ہوں،دہشت گردی،زلزلہ یاسیلاب ہوعوام کے مابین رہاہوںاور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکروںگا۔انجینئرامیرمقام رانیال شاتوت پل حادثے میںجاںبحق تمام افرادکے گھرگئے،لواحقین سے تعزیت کی ۔

انہوںنے رانیال شاتوت میںحادثے کاشکارپل کی دوبارہ تعمیرکرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تکمیل پر جتنی بھی لاگت آتی ہے میں اپنے ذاتی فنڈزسے اداکروںگا۔علاوہ ازیںوزیراعظم کے مشیرنے شانگلہ میںتمام پلوںکامعائنہ کیااورخستہ ہال پلوںکی فی الفوراپنے جیب سے تعمیرکرنے کابھی اعلان کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ موجودہ مالی سال2017-18کے وفاقی بجٹ میں8ارب روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی تکمیل سے علاقے میںترقی اورخوشی کاایک نیادورآئیگا‘ ایکسپریس وے کاسروے اور فیزبیلٹی پرپہلے سے کام جاری ہے جس پرآئندہ سال برق رفتاری سے کام کاآغازکردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ اوورلوڈنگ کے باعث عوام کے مشکلات کا ادراک ہے اور آئندہ سال جون تک بجلی بحران پرقابو پالیاجائیگا،دوسرے جگہوںکے علاوہ شانگلہ میںبھی دونئے 132-کے وی اے گرڈسٹیشنزمنظورکئے جاچکے ہیں،اسی طرح بشام سے شانگلہ گرڈسٹیشن تک نئے ٹرانسمیشن لائن کابھی ٹینڈرزجاری کئے جاچکے ہیںجس سے قومی گرڈ کے علاوہ علاقے کوبراہ راست بجلی مہیاکی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ شانگلہ میںپاسپورٹ آفس اوریونیورسٹی کیمپس قائم کئے گئے ہیںاورپاسپورٹ بنانے اوریونیورسٹی سطح پرتعلیم حاصل کرنے کیلئے اب شانگلہ کے عوام میلوںمصافت طے نہیںکریںگے۔