شریف خاندان نے ابھی تک حقیقی احتساب کا مزہ چکھا ہی نہیں ہے،شریف برادران کے کرتوت ان کے گلے پڑے ہیں تو ان کو تاریخ یاد آنے لگی ہے،پیپلز پارٹی پر الزامات لگا کر سیاست کرنے والوں کے گرد تھوڑا سا گھیرا تنگ ہوا ہے تو ان کی آوازیں بند ہوگئی

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا بیان

ہفتہ 17 جون 2017 22:53

شریف خاندان نے ابھی تک حقیقی احتساب کا مزہ چکھا ہی نہیں ہے،شریف برادران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات نشریات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ابھی تک حقیقی احتساب کا مزہ چکھا ہی نہیں ہے شریف خاندان کا ماضی اور حال عوام کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شریف برادران کے کرتوت ان کے گلے پڑے ہیں تو ان کو تاریخ یاد آنے لگی ہے، شہباز شریف نے اپنے احتساب کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے ملایا ہے،اگر شہباز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو بھٹو شہید سے ملائیں گے تو ان کا کیا قد بڑھ جائے گا۔

شہید بھٹو کے دور میں میاں خاندان ٹیئرز اور گارڈرز بناتے تھے اور خود کو آج شہید بھٹو سے ملا رہے ہیں، میاں خاندان نے پوری زندگی سازشوں سے بھری سیاست کی ہے ماضی میں شہید بی بی کے دور حکومت میں میاں برادران نے سا بار سازشوں سے اس ملک کی جمہوریت کا قتل کیا۔

(جاری ہے)

وہ بروز ہفتہ اپنے ایک بیان میں کہہ رہے تھے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں صرف اتفاق فا?نڈری نہیں بلکہ تمام ملز اور اسکولوں کو قومیا گیا تھا اور اس کی پیداواری لاگت میں کئی گناہ اضافہ بھی ہوا تھا۔

آمروں کے گود میں پیدا ہوکر آمروں کی گودوں میں پروان چڑھنے والوں کو احتساب کا مطلب ہی معلوم نہیں ہے، ماضی میں آمروں سے سودے بازیاں کرکے اور ملک سے راہ فرار حاصل کرنے والے میاں برادران کس منہ سے اپنے اوپر احتساب کی باتیں کررہے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی پر الزامات لگا کر سیاست کرنے والوں کے گرد تھوڑا سا گھیرا تنگ ہوا ہے تو ان کی آوازیں بند ہوگئی ہیں۔اس ملک میں جمہوریت اور اس ملک کی بقاء و سالمیت کے لئے اگر کسی نے قربانیاں دی ہیں تو وہ صرف اور صرف بھٹو خاندان ہے۔جوکروں والا حلیہ بنا کر جوکرو جیسی حرکتیں کرکے میاں شہباز شریف اب اس قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔