پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے احتساب ہوتا رہا ہے ،اب شریف برادران کا تھوڑااحتساب ہورہا ہے تو وہ بچوں کی طرح بلبلارہے ہیں، انہیں وہ وقت یاد کرنا چاہیے جب بی بی شہیدکو ایک کورٹ سے دوسری کورٹ میںچکر لگواے جاتے تھے

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصرحسین شا ہ کا شہبازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد گفتگو پر ردعمل

ہفتہ 17 جون 2017 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے شہبازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد کے بیان پر اپناردعمل پیش کرتے یہ کہا ہے کہ ان کا میڈیا گفتگوپوری جھوٹ اور حقائق سے ہٹ کر ہے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوے وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے احتساب ہوتا رہا ہے اب انکا تہوڑا احتساب ہورہا ہے تو وہ بچوں کی طرح بلبلارہے ہیں انہیں وہ وقت یاد کرنا چاہیے جب بی بی شہیدکو ایک کورٹ سے دوسری کورٹ میںچکر لگواے جاتے تھے اور سیف الرحمان جیسے شخص کو احتساب کرنے پر لگایا کیا تھا جس نے بعد میں آصف زرداری صاحب کے پاوں پکڑ کر معافی مانگی اور اب جے آئی ٹی میں ڈرامے کررہے ہیں لیکن اب انہیں کوء خفیہ ڈیل کے ذریعے معافی نہیں ملے گی جو انہوں نے مشرف سے ڈیل کرکے 40 صندوقوں کے ساتھ باھر چلے گئے اور رونا دہونا کرتے رہ گئے،ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بھٹو صاحب نے ایک عوامی قومی پالیسی کے تحت اداروں کو قومی تحویل میں لیا تھا نہ کہ منافع بخش اداروں کو نجی شعبہ اور اپنے کاروباری پارٹنرز کو دینے کیلئے فائدہ لیا میاں صاحبان سند یافتہ جھوٹے اور منافق ہیں واویلہ کرنے سے کوئی انکی دادرسی کیلئے نہیں آے گا بلکہ اب عوام انکا کڑا احتساب بہت جلد کرنے والے ہیں عوام اب انکو جان چکا ہے 2018 کے انتخابات میں بھی عوام انکو مسترد کرے گا .دودہ کاد ودہ اور پانی کا پانی ہو جائیگا. وہ قوم سے جھوٹ پر معافی مانگیں قطری شہزادے انہیں نہیں بچا پائینگے ان کے کندھوں سے اتر آئیں عوام کا سامنہ کریں اور سچ بتادیں کہ انسے جے آئی ٹی میں کیا کیا سوالات پوچھے گئے اور کتنا جھوٹ بولا جے آئی ٹی کو مس گائیڈ نہ کریں حقائق بتائے عوام اب ان کے جھانسوں میں نھیں آنے والا ہے انکا احتساب اب عوام کرے گی، وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہنے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ابھی تک حقیقی احتساب کا مزہ چکھا ہی نہیں ہے،شریف خاندان کا ماضی اور حال عوام کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں صرف اتفاق فاؤنڈری نہیں بلکہ تمام ملز اور اسکولوں کو قومی تحویل میں لیا گیا تھا اور اس کی پیداواری لاگت میں کئی گناہ اضافہ بھی ہوا تھا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آمروں کے گود میں پیدا ہوکر آمروں کی گودوں میں پروان چڑھنے والوں کو احتساب کا مطلب ہی معلوم نہیں ہے۔ماضی میں آمروں سے سودے بازیاں کرکے اور ملک سے راہ فرار حاصل کرنے والے میاں برادران کس منہ سے اپنے اوپر احتساب کی باتیں کررہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہنے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی پر الزامات لگا کر سیاست کرنے والوں کے گرد تھوڑا سا گھیرا تنگ ہوا ہے تو ان کی آوازیں بند ہوگئی ہے،اس ملک میں جمہوریت اور اس ملک کی بقاو سا لمیت کے لئے اگر کسی نے قربانیاں دی ہیں تو وہ صرف اور صرف بھٹو خاندان ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جوکروں والا حلیہ بنا کر جوکرو جیسی حرکتیں کرکے میاں شہباز شریف اب اس قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔