فرسٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کا عدالتی عملہ کے ہمراہ میر واہ تھانہ کا اچانک دورہ کیا ، ناحق بند قیدی بازیاب

ہفتہ 17 جون 2017 23:07

سکھر۔17جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) سیشن جج خیرپور غلام شاہ کی ہدایت پر فرسٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ آفتاب احمد نے عدالتی عملہ کے ہمراہ میر واہ تھانہ پر اچانک دورہ کیا جہاں دوران تلاشی اسٹاف روم میںدو دن سے رکھے گئے ناحق بند قیدی امتیاز علی کو بازیاب کرا لیا، ایس ایچ او کو معہ ریکارڈ سیشن کورٹ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، عدالت کی جانب سے مذکورہ کاروائی گوٹھ دائم کبر تعلقہ میر واہ کے رہائشی محمد مراد خان کی جانب سے دائر کردہ حبس بیجا کی ایک درخواست پر عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :