شاہ رخ خان بھارت بھر کی سجل نامی لڑکیوں سے ملیں گے

اتوار 18 جون 2017 13:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارت بھر کی سجل نامی لڑکیوں سے ملیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم جب ہیری میٹ سجل کی تشہیری مہم کا نیا اور انوکھا طریقہ نکال لیا،فلم میں ان کی ہیروئن انوشکا شرما سجل نامی نٹ کھٹ شرارتی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، اس لئے اداکار بھارت بھر کی سجل نامی لڑکیوں سے ملیں گے،تما م تر سجل نامی لڑکیاں شاہ رخ خان کو اپنے شہر آنے کی دعوت دے سکتی ہیں اور ان سے ملنے کا سنہری موقع پا سکتی ہیں،فلم کی ہدایات امتیاز علی نے دی ہے،فلم 4 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :