کلاسیکل موسیقی کو سمجھنے الے اس فن سے وابستہ لوگوں سے بے پناہ محبت اور رشک کرتے ہیں‘ حامد علی خان

کلاسیکل گلوکاروں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ،حکومت فروغ کیلئے مکمل سرپرستی کا اعلان کرے

اتوار 18 جون 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) نامور گلوکار حامد علی خان نے کہا ہے کہ جو لوگ کلاسیکل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ اس فن سے وابستہ لوگوں سے بے پناہ محبت اور رشک کرتے ہیں،کلاسیکل گلوکاروں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اس لئے حکومت اس فن کے فروغ کیلئے اس کی مکمل سرپرستی کا اعلان کرے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں کلاسیکل موسیقی کو وہ مقام نہیں دیا جارہا جو اس کا حق بنتا ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ اس فن کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔

انہوںنے کہا کہ ہمارا خاندان کئی دہائیوں سے اس فن سے وابستہ ہے اور میرے بچے بھی اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ کلاسیکل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ اس فن سے وابستہ لوگوں سے نہ صرف بے پناہ محبت بلکہ رشک کرتے ہیں اور یہی لوگ ہمارا سرمایہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :