چین کا سابق جرمن چانسلر ہیلمٹ کوہل کی وفات پر اظہار تعزیت

ہیلمٹ کوہل چین اور چینی عوام کے دیرینہ دوست تھے، شی جن پھنگ اور لی کی کیانگ کے پیغامات

اتوار 18 جون 2017 13:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) چین کے صدر شی جن پھنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں جرمنی کے سابق چانسلر ہیلمٹ کوہل کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ، چین کے صدر شی جن پھنگ نے جرمن صدر فرینک والٹر اور چانسلر انجیلامرکل کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں اپنی حکومت اور چینی عوام کی طرف سے سابق چانسلر کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سابق چانسلر ہیلمٹ کوہل کے خاندان سے بھی گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے نام اپنے الگ الگ پیغام میں چینی حکومت اوراپنی طرف سے سابق چانسلر ہیلمٹ کوہل کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔دونوں رہنمائوں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ہیلمٹ کوہل جرمنی کے بہترین رہنما تھے وہ چین اور چینی عوام کے دیرینہ دوست تھے ،انہوں نے چین جرمن تعلقات کو فروغ دینے کیلئے زبردست مثبت کردار اداکیا ۔

متعلقہ عنوان :