شاہ رخ خان ٹرین تلے آنے والے نوجوان کی وجہ سے جیل جا سکتے ہیں

اتوار 18 جون 2017 13:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) شاہ رخ کے چاہنے والوں کے لیے بٴْر ی خبریہ ہے کہ ٹرین حادثے میں مرنے والے نوجوان کی وجہ سے شاہ رخ کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم رئیس کی پرموشن کے لیے ٹرین یاترا کی تھی۔ جس کے دوران وڑودھا ریلوے سٹیشن پر شاہ رخ کا چاہنے والا نوجوان تماشائیوں کے درمیان پھنس کر سانس گھٹنے سے دم توڑ گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ریلوے کے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ نے اپنی رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیاہے کہ نوجوان کی ہلاکت اداکار کی طرف سے لاپرواہی پرتنے کے باعث ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو انڈین پینل کورٹ کی سیکشن 304a2 (لاپرواہی کے باعث موت ) کا باعث بننے اور ریلوے ایکٹ کے تحت وڑوادھا ریلوے اسٹیشن پر ہجوم اکھٹا کرنے کے جرم میں جیل کی ہوا کھاناپڑ سکتی ہے۔واضح رہے شاہ رخ خان نے 23جنوری 2017کو اپنی فلم ’’رئیس ‘‘ کی پرموشن کے لیے ریل یاترا کی تھی۔

متعلقہ عنوان :