صدر مملکت ممنون حسین کی سعودی فرما ںرواء اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ، باہمی و دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 18 جون 2017 14:10

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے مکہ کے الصفاء پیلس میں سعودی عرب کے فرمان رواء اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطاری کا اہمتام کیا تھا۔اس موقع پر دونوں رہنماء کچھ دیر ساتھ رہے اور باہمی و دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور تمام پاکستانیوں کے دل میں سعودی عرب کیلئے خصوصی مقام ہے۔صدر مملکت نے حرمین شریفین کی زیارت کیلئے آنیوالے معتمرین اور عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی فراخدلی اورکوششوں کی تعریف کی ۔بعدازاں صدر مملکت اوران کے وفد کے اراکین کمرشمل پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔گورنر جدہ شہزادہ مشال بن ماجد بن عبدالعزیز، جدہ کے مئیر ڈاکٹر ہانی بن محمد ابو رئیس اور دیگر سعودی حکام نے صدر مملکت اور ان کے وفد کو شاہ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔