آئندہ 3 ماہ میں جرمن فوجیوں کا ترکی سے انخلاء مکمل ہو جائے گا، جرمن وزیر دفاع

اتوار 18 جون 2017 14:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) جرمن وزیر دفاع ارٴْزولا فان ڈیئر لائن نے ترک فوجی اڈے انجرلیک سے جرمن فوجیوں کے انخلاء کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

بلڈ ام زونٹاگ کو انٹریو دیتے ہوئے فان ڈیئر لائن نے کہا کہ انخلاء کا یہ عمل تین مہینے جاری رہتے ہوئے ستمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ان کے مطابق جون کے آخر تک جرمن ٹورناڈو طیارے داعش کے خلاف جاری کارروائیوں میں اپنی معمول کی پروازیں جاری رکھیں گے۔ جرمن فوجی ترک سے اردن منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ترکی کی جانب سے جرمن سیاستدانوں کو انجرلیک میں ملکی دستوں سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر جرمن حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :